ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے موقف کو برقرار رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔
ذرائع کے مطابق، سپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان اجلاس کے دوران فیصلہ حتمی کیا گیا۔ ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ "بنگلا دیش ٹیم بھارت نہیں جائے گی، تاہم ہم کھیلنے کے خواہاں ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آئی سی سی ہماری بات سمجھے گی۔"
کھیل کے مشیر نے بتایا کہ حکومت اور بی سی بی کے عہدیداران جلد پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔