Wed, September 16, 2026

کھلاڑیوں کے احتجاج کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہٹا دیا

کھلاڑیوں کے احتجاج کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہٹا دیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر نظم الاسلام کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا ہے، جنہوں نے کھلاڑیوں کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا۔

نظم الاسلام نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ میں بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر کھلاڑی میچ فیس سے محروم رہیں گے۔ کھلاڑیوں نے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے BPL کا بائیکاٹ کر دیا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کا بیان غیر مناسب تھا اور برطرفی کے بعد توقع ہے کہ لیگ کے میچز معمول کے مطابق جاری ہوں گے۔

ٹیگز: