Wed, September 16, 2026

قائداعظم یونیورسٹی طلبہ کے لیے جدید اور یادگار ماحول فراہم کرے گی:محسن نقوی

 قائداعظم یونیورسٹی طلبہ کے لیے جدید اور یادگار ماحول فراہم کرے گی:محسن نقوی

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی پورے پاکستان کی نمائندہ یونیورسٹی ہے اور یہاں آنے والے طلبہ کو خوشگوار اور یادگار تعلیمی ماحول دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ مستقبل میں پولیس افسران یونیورسٹی کے گریجویٹس ہوں گے اور ان کی ڈگری بھی قائداعظم یونیورسٹی ہی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد وژن 2027 اگلے ماہ پیش کیا جائے گا اور شہر کو یونیورسٹی ٹاؤن میں تبدیل کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے تعلیمی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ پروگرام طلبہ کے لیے اہم ہے اور وزیراعظم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ اس میں خود بھی شریک ہوں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد کی جامعات کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ٹیگز: