واشنگٹن :گرین لینڈ کے معاملے پر امریکا اور نیٹو کے درمیان ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکی صدر اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران سامنے آیا، جس میں گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ فریم ورک اور خدوخال پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے معاملے کو سفارتی اور اسٹریٹجک تعاون کے تحت آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے، جبکہ معاہدے کی حتمی تفصیلات بعد ازاں طے کی جائیں گی۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر یہ حل حتمی صورت اختیار کر لیتا ہے تو یہ نہ صرف امریکا بلکہ نیٹو کے تمام رکن ممالک کے لیے بھی ایک اہم اور مثبت پیش رفت ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے امریکا اور نیٹو کے درمیان دفاعی اور سیاسی تعاون کو مزید تقویت ملنے کا امکان ہے۔