کراچی: ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کو پوسٹ مارٹم کے دوران کیے گئے کیمیکل ٹیسٹ کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، جس میں موت کی وجہ کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، مختلف کیمیکل ٹیسٹ کے نمونے جامعہ کراچی کی فارنزک لیب کو بھیجے گئے تھے۔ ابتدائی رپورٹ میں کسی قسم کے زہریلے مادے یا مشکوک کیمیکل کا سراغ نہیں ملا، البتہ مکمل رپورٹ آنا باقی ہے۔
ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت کسی زہریلی چیز کی وجہ سے نہیں ہوئی، اور اب کیس کی سمت ممکنہ طور پر قدرتی موت کی طرف مڑ رہی ہے۔
خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے ڈیفنس فیز 6 کے اتحاد کمرشل کی رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے ملی تھی، جس کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔