کینڈی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ کینڈی کے میدان میں جاری ہے۔
سری لنکن کپتان نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ ماہرین کے مطابق سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کو آج سری لنکا کو کم از کم 65 رنز کے فرق سے شکست دینا ہوگی۔
اگر سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتی تو پاکستان کو مقررہ ہدف صرف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوتا تاکہ وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جبکہ سری لنکا اب سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔