Wed, September 16, 2026

سری لنکا کا پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 سری لنکا کا پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا کے کپتان چیریتھ اسالنکاکا نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے بعد کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی فیلڈنگ کرتے، اور اس سیریز میں بھی وہ پچھلی سیریز کی طرح بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں۔ ٹیم میں ابرار احمد کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان اسالنکاکا نے کہا کہ ان کی ٹیم اس سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 15 نومبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گی، جب کہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ٹیگز: