Wed, September 16, 2026

قطری وزیر اعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت

قطری وزیر اعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت

دوحہ :قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قطری وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے دونوں طرف کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان نے یہ بھی کہا کہ اختلافات کا حل سفارتکاری کے ذریعے نکالنا چاہیے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام برقرار رہ سکے۔

ٹیگز: