Wed, September 16, 2026

این جی سی کا ERP اور ICT منصوبہ 85 فیصد مکمل، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جاری

این جی سی کا ERP اور ICT منصوبہ 85 فیصد مکمل، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جاری

لاہور:نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے اپنے ERP اور ICT ماڈرنائزیشن منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل وژن اور شفافیت کے مطابق ہے اور ادارے کے انتظامی و مالیاتی امور میں بہتری لائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیا ERP نظام حقیقی وقت میں ڈیٹا فراہم کر کے بہتر فیصلہ سازی میں مددگار ہوگا، اور جدید ICT انفراسٹرکچر سائبر سکیورٹی اور ادارے کے اندر ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ERP کے ماڈیولز جیسے فنانس، ہیومن کیپیٹل، سپلائی چین اور EAM فعال ہو چکے ہیں، جبکہ پروکیورمنٹ، ٹریژری، پراجیکٹ سسٹمز، بلنگ اور ای ٹینڈرنگ کے ماڈیولز نفاذ کے آخری مراحل میں ہیں۔ این جی سی نے کہا کہ یہ منصوبہ پاور سیکٹر اور سٹیک ہولڈرز کے لیے طویل مدتی فوائد کا حامل ہوگا۔

ٹیگز: