واشنگٹن: امریکی اداکار جیمز رانسون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ ایچ بی او کے مشہور ڈرامے دی وائر میں "زیگی سوبوٹکا" کے کردار سے شہرت حاصل کر چکے تھے۔
جیمز رانسون 1979 میں بالٹی مور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1993 سے 1997 تک میری لینڈ کے شہر ٹاؤسن میں واقع کارور سینٹر فار آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی۔
انہیں 2002 کی ڈراما فلم کین پارک میں معاون اداکار کے طور پر پہلی بار اہم موقع ملا، جس کے بعد انہیں دی وائر میں کردار حاصل ہوا۔ ان کی آخری ٹیلی ویژن اپیرنس پوکر فیس کے دوسرے سیزن کی ایک قسط میں تھی، جو جون میں نشر ہوئی تھی۔
جیمز رانسون کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔