Wed, September 16, 2026

معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا کو والد کے انتقال کے باعث صدمے کا سامنا ہے۔ ان کے والد اچانک انتقال کرگئے۔

اداکار نے والد کی وفات کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی، جہاں انہوں نے ایک مختصر پیغام کے ساتھ مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔

علی رضا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ کر جانے کا ذکر کرتے ہوئے والد کے لیے مغفرت کی دعا کی اور اپنے چاہنے والوں سے بھی مرحوم کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔

والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد علی رضا کے مداحوں اور دیگر صارفین نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت جبکہ اداکار اور ان کے اہلخانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعائیں کی جارہی ہیں۔

ٹیگز: