Wed, September 16, 2026

کینیڈا میں افغان شہری ولید خان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

کینیڈا میں افغان شہری ولید خان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

ٹورنٹو: افغانستان سے دہشت گردی کی سرگرمیاں دنیا بھر میں پھیلتی جا رہی ہیں، اور حال ہی میں کینیڈا میں ایک افغان شہری کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کینیڈیائی پولیس نے 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق، ولید خان پر الزام ہے کہ وہ داعش کو مالی امداد فراہم کرتا تھا، اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو استعمال کر کے تنظیم کا پرچار کرتا تھا، اور قتل کے منصوبوں میں بھی شامل تھا۔ یہ گرفتاری افغانستان سے عالمی سطح پر پھیلنے والی دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی خطرات کو مزید اجاگر کرتی ہے، جو عالمی سلامتی کے لیے سنگین چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

ٹیگز: