Wed, September 16, 2026

سی پاکستان 2026: پاکستان کے نوجوان کاروباری ٹیلنٹ کو عالمی پلیٹ فارم فراہم

سی پاکستان 2026: پاکستان کے نوجوان کاروباری ٹیلنٹ کو عالمی پلیٹ فارم فراہم

لاہور: لاہور ایکسپو سینٹر میں ایپ سپ کے زیراہتمام سی پاکستان 2026 کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان، ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان اور میاں عامر محمود نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کے نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے کاروباری ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ’سی پاکستان 2026‘ کے پلیٹ فارم پر طلبہ، اسٹارٹ اپس، جامعات، صنعت، پالیسی ساز اداروں اور بین الاقوامی پارٹنرز کو یکجا کیا گیا ہے۔

ورلڈ اسٹارٹ اپ چیمپئن شپ میں 300 سے زائد اسٹارٹ اپس شریک ہیں، جبکہ مقابلے کے لیے منتخب 109 اسٹارٹ اپس 40 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں 30 بین الاقوامی مندوبین، 30 سرمایہ کار، 60 مینٹورز اور 300 ججز بھی شرکت کر رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق ’سی پاکستان 2026‘ کا بنیادی مقصد نوجوان کاروباری افراد کو عالمی سرمایہ کاروں اور ماہرین سے جوڑنا، ان کے کاروباری آئیڈیاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور پاکستان میں انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ایونٹ کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو عالمی کاروباری برادری سے روابط بڑھانے، ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنے اور اپنے اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔1

ٹیگز: