کیلیفورنیا: اوپن اے آئی، جو مشہور مصنوعی ذہانت کی کمپنی ہے اور چیٹ جی پی ٹی کی مالک ہے، نے اپنی جدید ایپلیکیشن ’سورا 2‘ کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ’سورا 2‘ فی الحال ایپل کے پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور بہت جلد گوگل پلے اسٹور پر بھی لانچ کی جائے گی۔
یہ ایپ صارفین کو تحریری ہدایات کے ذریعے منفرد اے آئی ویڈیوز تخلیق کرنے کی سہولت دیتی ہے، جسے وہ ایپ پر ہی شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ ’سورا 2‘ کا انداز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسا ہے، جہاں ویڈیوز بنانا اور دوسروں کے ساتھ بانٹنا ممکن ہے۔
اس وقت ’سورا 2‘ کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے لیے ویب ورژن موجود نہیں، یعنی صارفین اسے ڈیسک ٹاپ پر استعمال نہیں کر سکتے۔ تاہم، کمپنی کا ارادہ ہے کہ مستقبل میں اس ایپ کا ویب ورژن بھی جاری کیا جائے گا تاکہ صارفین اسے مزید سہولت کے ساتھ استعمال کر سکیں۔