اسلام آباد ؔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے باعث ملک پوری دنیا میں مرکز نگاہ بن چکا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے، جس کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اکتوبر میں متوقع ہے۔ یہ دورہ ٹرمپ دور حکومت کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تیزی سے مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ متوقع دورہ پاکستانی حکام کی کامیاب سفارتکاری کا ثبوت ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان نے چین اور امریکہ جیسے عالمی طاقتور ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنایا ہے۔