Wed, September 16, 2026

غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، کئی دیہات متاثر

غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب، کئی دیہات متاثر

غذر: گلیشیئر پھٹنے سے غذر کے علاقوں راوشن، تھنگلی، گاوٹ، مادوری، تالی داس اور مولا آباد میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

 پانی کے ساتھ بھاری پتھروں نے علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ ارلی وارننگ سسٹم ناکام، تاہم مقامی چرواہوں نے بروقت اطلاع دے کر قیمتی جانیں بچائیں۔ گلگت-شندور سڑک بند ہے، پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

ٹیگز: