Wed, September 16, 2026

ہنسیکا موٹوانی کو ’حقیقت سے دور‘ قرار دے دیا گیا

ہنسیکا موٹوانی کو ’حقیقت سے دور‘ قرار دے دیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کو اپنے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے، جہاں متعدد صارفین نے ان کے مؤقف کو غیر سنجیدہ اور زمینی حقائق سے دور قرار دیا ہے۔

تنقید کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق سوال کیا گیا۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ جو افراد اپنے کام پر توجہ رکھتے ہیں، اُن کے ساتھ ایسے واقعات پیش نہیں آتے، اور ان کا ذاتی تجربہ بھی اس حوالے سے مختلف نہیں رہا۔

ان کے اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے ردعمل دیتے ہوئے اسے دیگر متاثرہ افراد کے تجربات کو کم اہمیت دینے کے مترادف قرار دیا۔

مزید برآں، بعض ناقدین نے اداکارہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی نجی زندگی پر بھی تبصرے کیے، جبکہ وہ حالیہ دنوں میں اپنی طلاق کے باعث خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: