ملتان:پی ایس ایل 10 کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 229 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 228 رنز بنائے۔
یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ افتخار احمد نے اختتامی لمحات میں 18 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے رشد حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی اور دیگر نے ایک ایک وکٹ لی۔