Wed, September 16, 2026

 اصل جنگ دہشت گردوں کے بیانیے کے خلاف ہے: انوارالحق کاکڑ

 اصل جنگ دہشت گردوں کے بیانیے کے خلاف ہے: انوارالحق کاکڑ

لاہور: سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو صرف ہتھیاروں تک محدود نہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل جنگ دہشت گردوں کے بیانیے کے خلاف ہے، جو معاشرے کے اندر سرایت کرتا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگ شاید یہ بات سمجھنے کو تیار نہیں کہ دہشت گردی صرف بندوق سے نہیں پھیلتی، بلکہ اس کے پیچھے ایک خطرناک نظریہ ہوتا ہے۔ "پہلے تشدد ہوتا ہے، پھر اس کے جواز کے لیے بیانیہ تشکیل دیا جاتا ہے،" کاکڑ نے کہا۔

انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے افسوسناک واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں مسافروں کو بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے، اور پھر اس ظلم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق ایسے بیانیے کو رد کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ دہشت گردی کی جڑیں کاٹی جا سکیں۔

انوارالحق کاکڑ نے زور دے کر کہا کہ صرف سیکیورٹی آپریشنز کافی نہیں، ریاست کو ایک مضبوط فکری و نظریاتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، جو شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔

ٹیگز: