Mon, September 21, 2026

سندھ میں پولیو مہم شروع، مراد علی شاہ کا وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

سندھ میں پولیو مہم شروع، مراد علی شاہ کا وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

کراچی: کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے، تاہم پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔

 مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 31 جبکہ افغانستان میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ رواں سال پاکستان میں 4 اور افغانستان میں 29 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

 ملک بھر کے 115 منتخب اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم شروع کردی گئی ہے، جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگز: