Wed, September 16, 2026

 پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی:ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

  پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی:ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو انہوں نے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان کشیدگی کسی بھی وقت مکمل جنگ میں بدل سکتی تھی، لیکن ہم نے معاملہ سنبھالا۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 جنگی طیارے گرائے گئے، اور حالات انتہائی خطرناک ہو چکے تھے، تاہم ان کی سفارتی مداخلت سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔ ان کے مطابق، "ہم نے کئی ایسی جنگیں روکیں جو دنیا کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی تھیں۔"

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دورِ صدارت میں دنیا بھر کی 8 جنگیں ختم ہوئیں، اور بیشتر معاملات میں انہوں نے تجارت کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔

چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے دو ہفتوں میں چینی صدر شی جن پنگ سے مختلف امور پر گفتگو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے سالوں سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کیے ہیں، جو امریکی معیشت پر بوجھ بنے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "کسٹمز ڈیوٹی صرف معاشی اقدام نہیں بلکہ قومی سلامتی کے تحفظ کا اہم ذریعہ ہے،" اور اگر محصولات نہ ہوں تو امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ٹیگز: