Wed, September 16, 2026

 'پاکستان نے جنگ رکوائی اور امن کا راستہ چنا':امریکی ایوان میں پاکستان کی حمایت میں گونج

 'پاکستان نے جنگ رکوائی اور امن کا راستہ چنا':امریکی ایوان میں پاکستان کی حمایت میں گونج

نیویارک / واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نئی قرارداد لائی گئی ہے، جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔
قرارداد کے متن میں خاص طور پر پاکستان کی ان مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے جو اسے اس ثالثی کے دوران پیش آئیں۔ متن کے مطابق     پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی اور پیغامات کی رسائی کے لیے سخت ترین دباؤ اور چیلنجز کا سامنا کیا۔    اپنے محدود وسائل اور علاقائی پیچیدگیوں کے باوجود پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ خطے میں تصادم نہیں بلکہ مفاہمت چاہتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرارداد کے محرکین نے پاکستان کو "بہترین ثالث" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک ایسے وقت میں رابطہ کاری کی جب دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت کے تمام راستے بند نظر آ رہے تھے۔
اس قرارداد کے ذریعے امریکی قانون سازوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ     پاکستان کا کردار محض دہشت گردی کے خلاف جنگ تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک تزویراتی امن شراکت دار ہے۔    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات نے خلیج میں ایک بڑے انسانی اور معاشی بحران کو ٹالنے میں مدد دی۔

ٹیگز: