Wed, September 16, 2026

شراب اور اسلحہ کیس : عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

 شراب اور اسلحہ کیس : عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ان کی مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یہ کیس تھانہ بارہ کہو میں علی امین گنڈا پور کے خلاف درج ہے، جس میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کے الزامات ہیں۔

ٹیگز: