Wed, September 16, 2026

فتنۃ الخوارج کے قبضے سے لیے گئے امریکی ساختہ ہتھیار برآمد

فتنۃ الخوارج کے قبضے سے لیے گئے امریکی ساختہ ہتھیار برآمد

پشاور :خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے زیر استعمال امریکی ہتھیار برآمد کیے گئے، جو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ہتھیار امریکی فوج اور نیٹو کے افغانستان سے انخلا کے بعد چھوڑے گئے تھے، اور بعد ازاں افغان طالبان نے انہیں پاکستان میں خوارج کے حوالے کیا۔ برآمد شدہ اسلحہ پر واضح طور پر امریکی حکومت کی ملکیت درج ہے۔

برآمد شدہ ہتھیاروں میں ایم 4، ایم 16 رائفلز، اسٹیل ہیڈ گولیاں، دھماکا خیز مواد، تاریں اور نائٹ ویژن آلات شامل ہیں، جو خوارج کو دور سے اور رات کے وقت بھی پاک فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ہتھیاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہ خوارج پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کر رہے تھے۔

یہ کارروائی پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی اور خوارج کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف بروقت اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹیگز: