Wed, September 16, 2026

خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 'فتنۃ الخوارج' کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 'فتنۃ الخوارج' کے 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع خیبر اور بنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے "فتنۃ الخوارج" کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کیں۔
    ضلع خیبر (باڑہ)، 30 مارچ کو کیے گئے اس آپریشن میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔    بنوں میں ہونے والی ایک اور جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 3 خوارج کو ہلاک کیا۔

ٹیگز: