Wed, September 16, 2026

فیصل آباد میں گیس لیکج کے باعث فیکٹری دھماکا، 7 مکانات متاثر

فیصل آباد میں گیس لیکج کے باعث فیکٹری دھماکا، 7 مکانات متاثر

فیصل آباد :فیصل آباد میں ایک فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آگ پھیل گئی اور قریبی 7 مکانات اور دیگر فیکٹریاں بھی متاثر ہو گئیں۔ متاثرہ خاندانوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے انتظامیہ کو بار بار شکایت کی تھی کہ فیکٹری کو گنجان آباد علاقے سے ہٹایا جائے، لیکن ان کی بات سنی نہیں گئی۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تصدیق کی کہ حادثے کے وقت فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا اور دھماکا صرف گیس لیکج کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے لائی جائیں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: