Wed, September 16, 2026

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ہلاکتیں، گھروں کی چھتیں بھی منہدم

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ہلاکتیں، گھروں کی چھتیں بھی منہدم

فیصل آباد :فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے نے تباہی مچا دی۔ زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ ارد گرد کے گھروں کی چھتیں گر گئیں اور متعدد رہائشی زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک منہدم گھر سے میاں، بیوی اور دو بچوں کو زندہ نکالا گیا، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں ابتدائی کارروائی میں مصروف ہیں جبکہ آگ پر قابو پانے اور سرچ آپریشن کو تیز کرنے کے لیے مزید پانچ فائر بریگیڈ گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: