Wed, September 16, 2026

کراچی: سولجر بازار میں گیس دھماکا، 13 افراد جاں بحق

کراچی: سولجر بازار میں گیس دھماکا، 13 افراد جاں بحق

کراچی :کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے نے ایک تین منزلہ عمارت کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا جب گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا ہوا، جس سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، عمارت کے تنگ گلیوں میں واقع ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات آ رہی ہیں۔ اب تک 14 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122، بریگیڈیئر واجد نے بتایا کہ دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی سی ایسٹ کے مطابق، عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ گراؤنڈ فلور پر سلنڈر دھماکا ہوا تھا، جس کے بعد عمارت زمین بوس ہوگئی۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، مگر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اس افسوسناک واقعے کے بعد، ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

ٹیگز: