Wed, September 16, 2026

سپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 30 لاکھ کا انعامی خارجی کمانڈر عمر جان میر 4 ساتھیوں سمیت جہنم واصل

سپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 30 لاکھ کا انعامی خارجی کمانڈر عمر جان میر 4 ساتھیوں سمیت جہنم واصل

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ عمر عرف جان میر سمیت 4 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے بدنام زمانہ کمانڈر کے سر کی قیمت حکومت کی جانب سے 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہلاک خارجی کمانڈر سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر متعدد جان لیوا حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس نے کارروائیوں سے بچنے کے لیے بوبالی مسجد کے اردگرد زیرِ زمین بنکر، خفیہ سرنگیں اور بارودی سرنگوں کا جال بچھا رکھا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منظم نیٹ ورک کے سربراہ کی ہلاکت فتنہ الخوارج کے لیے ایک کاری ضرب ثابت ہو گی۔

ٹیگز: