Wed, September 16, 2026

 اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والا میگا پراجیکٹ؛ مارگلہ روڈ موٹروے سے لنک ہو گا

 اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والا میگا پراجیکٹ؛ مارگلہ روڈ موٹروے سے لنک ہو گا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی بھیڑ کو ختم کرنے کے لیے ایک بڑے انفراسٹرکچر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ کو براہ راست موٹروے سے جوڑنے کے میگا پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پراجیکٹ اسلام آباد کے ٹریفک نیٹ ورک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جو شہر کے اندرونی حصوں کو براہ راست قومی شاہراہوں سے جوڑ دے گا۔ وزیر داخلہ نے پراجیکٹ کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم سنگجانی انٹرچینج کے حوالے سے سخت احکامات جاری کیے۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ جی ٹی روڈ پر بننے والے سنگجانی انٹرچینج کو 31 جولائی تک ہر حال میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد سے جلد ریلیف مل سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار کو بین الاقوامی سطح کے مطابق رکھا جائے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔

ٹیگز: