Wed, September 16, 2026

مہنگی ترین بھارتی شادی، دلہن پر 3.5 ارب روپے خرچ

مہنگی ترین بھارتی شادی، دلہن پر 3.5 ارب روپے خرچ

کرناٹک :بھارت کی ایک انتہائی مہنگی شادی میں دلہن کی تیاری پر 3.5 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے، جو پاکستانی روپوں میں 1600 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں۔ یہ شادی 9 سال پہلے کرناٹک کے سابق وزیر جناردھن ریڈی کی بیٹی کی ہوئی تھی، اور اسے دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا گیا تھا۔

شادی کی تقاریب میں 50 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن کے لیے 1500 ہوٹل کمروں کی بکنگ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مہمانوں کے لیے 40 بیل گاڑیاں، 2 ہزار لگژری گاڑیاں اور 15 ہیلی کاپٹرز کا انتظام کیا گیا تھا۔

دلہن برہمانی نے معروف ڈیزائنر نیتا للو کی تیار کردہ خالص سونے کے دھاگوں سے کڑھائی والی لال کانچی ورم ساڑھی پہنی تھی، جس کی قیمت 55 کروڑ روپے تھی۔ اس کے میک اپ پر ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے، اور زیورات کی قیمت 3 ارب روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے، جن میں 80 کروڑ روپے مالیت کا ہیروں سے جڑا چوکر بھی شامل تھا۔

ٹیگز: