Wed, September 16, 2026

گورنر پنجاب کی سیلاب متاثرہ خاندان سے ملاقات، 9 بچیوں کی شادی کا خرچ اٹھانے کا اعلان

گورنر پنجاب کی سیلاب متاثرہ خاندان سے ملاقات، 9 بچیوں کی شادی کا خرچ اٹھانے کا اعلان

لاہور : لاہور کے علاقے میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دیکھنے کے لیے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خود متاثرین کے پاس پہنچ گئے۔ گورنر نے ایک ایسے خاندان سے ملاقات کی جن کا جہیز سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی 9 بیٹیوں کی شادی کا خرچ خود اٹھانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مقامی افراد نے گورنر کو اپنے گھروں کی حالت دکھائی جو اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ اب تک نہ کوئی سرکاری نمائندہ آیا اور نہ ہی کسی نے مدد فراہم کی۔ خیمے، کھانا یا طبی امداد جیسی سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہو سکیں، اور سب نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں۔

گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ خاندانوں کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا، ریڈ کریسنٹ کی مدد سے میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے اور عارضی رہائش کے لیے خیمے فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیلاب سے تباہ حال علاقوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زمینی نگرانی متاثرین کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

ٹیگز: