Wed, September 16, 2026

پاکستان میں ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے اور یہ ملک کے لیے اچھا ہے، خواجہ آصف

پاکستان میں ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے اور یہ ملک کے لیے اچھا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت کام کر رہی ہے، اور یہ ماڈل ملک کے لیے اچھا ثابت ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ماڈل ماضی میں ہوتا تو کئی تاریخی حادثے نہ ہوتے، لیکن ’’دیر آید درست آید‘‘، اب جب یہ نظام رائج ہے تو اس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، اور وہ خود اس تعلق کی گواہی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج کی ہم آہنگی پالیسیوں میں بہتری لا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ کھل کر بات کرتے ہیں، اسی لیے بعض اوقات انہیں سرزنش کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ٹیگز: