Wed, September 16, 2026

آبی گزرگاہوں پر تجاوزات تباہی کا باعث بن رہی ہیں، خود احتسابی کا وقت ہے: خواجہ آصف

آبی گزرگاہوں پر تجاوزات تباہی کا باعث بن رہی ہیں، خود احتسابی کا وقت ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حالیہ سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر تجاوزات اور بے ہنگم تعمیرات تباہی کا بڑا سبب بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں نے نالوں پر گھر اور دریا کی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنا رکھی ہیں، جس سے پانی کے قدرتی راستے بند ہو گئے ہیں۔ "ڈیم یا نہر بنانے کی بات ہو تو اسے سیاست کی نذر کر دیا جاتا ہے اور حقیقی مسائل پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا جاتا،" وزیر دفاع نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ "ہم ہر بحران میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مدد مانگتے ہیں، لیکن اپنے اعمال اور غلطیوں پر نظر ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم بطور قوم اپنا احتساب کریں۔"

انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم نے اپنی ترجیحات اور پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات میں ہر سال اضافہ ہوتا رہے گا۔

ٹیگز: