Wed, September 16, 2026

 آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے بڑے منصوبے شروع کریں گے:نواز شریف

 آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے بڑے منصوبے شروع کریں گے:نواز شریف

مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ان کا دوسرا گھر ہے اور خطے کی ترقی کے لیے بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

مظفرآباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانسہرہ، مظفرآباد اور میرپور موٹر وے منصوبہ آزاد کشمیر کے لیے تحفہ ہوگا۔ انہوں نے آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھانے، گرین بسوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تو آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنے اور عوام کو ترقی و خوشحالی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: