نئی دہلی: بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں اور طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کی، تاہم بھارتی پولیس نے انہیں روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور لاٹھی چارج کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کارروائی کے بعد مظاہرین اور طلبا تنظیموں نے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔