کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے مرد و خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کی قبر کشائی کی گئی اور ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ قتل کا حکم مبینہ طور پر قبائلی جرگے میں دیا گیا تھا، جس کے مرکزی ملزم سردار شیرباز خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے واقعے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام کو طلب کر لیا ہے۔