Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

اسحاق ڈار سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ اسحاق ڈار اپنے سرکاری دورے کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی قیادت میں ہونے والے خصوصی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

نیویارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران اسحاق ڈار نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقاتیں کریں گے، جب کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر ’’دو ریاستی حل‘‘ سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کے لیے ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: