Wed, September 16, 2026

بھارتی شہری عالمی پابندیوں کا شکار، مودی کی خارجہ پالیسی پر سوالات

بھارتی شہری عالمی پابندیوں کا شکار، مودی کی خارجہ پالیسی پر سوالات

واشنگٹن/نئی دہلی: بھارتی شہری عالمی سطح پر ویزا اور تعلیمی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث بھارتی حکومت اور نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جعلی ڈگری سکینڈلز اور ناقص خارجہ پالیسی کے نتیجے میں بھارتی طلبہ اور شہریوں کو دنیا بھر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکہ میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 75 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ امریکی ویزا حاصل کرنا بھی اب انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پابندیاں بھارت کے طلبہ اور پیشہ ور شہریوں کے عالمی مواقع کو محدود کر رہی ہیں اور ملک کی بین الاقوامی ساکھ پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہیں۔

ٹیگز: