Wed, September 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

کولمبو : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے کھیل نہ سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم اور ارد گرد کے علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کا آخری کٹ آف وقت صبح 9 بج کر 46 منٹ مقرر تھا، اور 5 اوورز کا میچ شروع ہونے کے لیے اس وقت تک آغاز ضروری تھا، لیکن بارش کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔

میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بارش کے باعث کھیل کا آغاز نہ ہو سکا۔

پاکستانی ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان شامل کیا گیا ہے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، میٹ ہینری، اش سودھی اور لوکی فرگوسن شامل ہیں۔

ٹیگز: