Wed, September 16, 2026

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف ، میچ جاری

 دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف ، میچ جاری

ڈونیڈن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔ میچ کا آغاز بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان 15،15 اوورز کا کھیل ہو رہا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا اور ابتدائی وکٹ ایک رن پر گری جب حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 رنز پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری، جب عرفان خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور پھر خوشدل شاہ بھی صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔

کپتان سلمان آغا نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پر گری۔ شاداب خان نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے، لیکن وہ بھی 110 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ باقی وکٹیں تیزی سے گریں، اور آخرکار پاکستان 15 اوورز میں 136 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کو دے پایا۔ اس میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، جہاں اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف ٹیم کا حصہ بنے۔ نیوزی لینڈ کو اس سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

ٹیگز: