Wed, September 16, 2026

گاڑیوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر؛ پیٹرول پمپس کو 72 ہزار مالیت کے اسمارٹ فونز ملیں گے

گاڑیوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر؛ پیٹرول پمپس کو 72 ہزار مالیت کے اسمارٹ فونز ملیں گے

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے ایندھن کی بچت اور منصفانہ تقسیم کے لیے ملک بھر میں ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اب شہریوں کو پیٹرول کی خریداری کے لیے حکومتی کوٹے پر انحصار کرنا ہوگا۔وزارت آئی ٹی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث پیٹرولیم سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے "کوٹہ سسٹم" نافذ کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے درج ذیل اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
     ہر پیٹرول پمپ کو ایک خصوصی موبائل فون دیا جائے گا جس میں موجود ایپلیکیشن شہری کے پیٹرول کے استعمال کا ریکارڈ رکھے گی۔ ان فونز کی قیمت (72 ہزار روپے فی یونٹ) حکومت کے بجائے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ادا کریں گی۔ وزارتِ آئی ٹی اس سسٹم کی ٹیسٹنگ مکمل کر چکی ہے اور اب یہ فیلڈ میں نفاذ کے لیے تیار ہے۔
اس نئے ڈیجیٹل میکانزم کے ذریعے حکومت ہر شہری کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے لیے پیٹرول کی ایک حد مقرر کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی روکنا اور ضرورت سے زیادہ استعمال میں کمی لانا ہے۔وزارت آئی ٹی نے منصوبے کی مکمل رپورٹ کابینہ ڈویژن کو پیش کر دی ہے۔ کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد اس سسٹم کو مرحلہ وار پورے ملک کے پیٹرول پمپس پر فعال کر دیا جائے گا، جس کے بعد پیٹرول کی فروخت صرف اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔

ٹیگز: