Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ میں انسٹاگرام جیسا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں انسٹاگرام جیسا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا : واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں وہ انسٹاگرام کی طرح اپنے اسٹیٹس کے ڈرافٹ کو محفوظ کر سکیں گے اور بعد میں مکمل کر سکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس کو محفوظ کر سکیں گے، چاہے وہ ٹیکسٹ، فوٹو، اسٹیکرز یا ویڈیوز ہوں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ کا اسٹیٹس مکمل نہیں ہو رہا تو آپ اسے محفوظ کر کے بعد میں دوبارہ ایڈٹ کر سکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس کے لیے ایک نیا "سیو بٹن" اسٹیٹس ایڈیٹر میں دیا جائے گا، جس سے آپ اپنا اسٹیٹس ڈرافٹ کی صورت میں محفوظ کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نے اس سے پہلے چیٹس کے لیے بھی ایک ایسا ڈرافٹ فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین وہ پیغامات دیکھ سکتے ہیں جو تحریر تو ہو گئے مگر بھیجے نہیں گئے۔اگرچہ یہ فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں ہے، لیکن یہ بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: