Wed, September 16, 2026

ٹک ٹاک کا چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے نیا ایڈورٹائزنگ ٹول متعارف

ٹک ٹاک کا چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے نیا ایڈورٹائزنگ ٹول متعارف

اسلام آباد : ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ ٹول متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد ان کاروباری افراد کو اپنے برانڈز کو بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک کی تخلیقی صلاحیتوں کا فائدہ پہنچانا ہے۔

اس نئے پلیٹ فارم کا نام ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر رکھا گیا ہے، جو کاروباری اداروں کو ایسے ٹولز فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے وہ ٹک ٹاک پر اپنی مارکیٹنگ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ آسان، مؤثر اور استعمال میں سہل پلیٹ فارم انہیں نیا آڈئینس حاصل کرنے اور اپنی مہمات کی کامیابی بڑھانے میں مدد دے گا۔

یہ اقدام ٹک ٹاک کے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے، جیسے کہ #GrowWithTikTok ماسٹر کلاسز، جن کے ذریعے کاروباری افراد کو تخلیقی ٹولز اور تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ ٹک ٹاک پر اپنی موجودگی کو بڑھا سکیں۔

ٹک ٹاک کے حالیہ عالمی سروے کے مطابق، 73 فیصد صارفین نے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر اشتہارات کے ذریعے نئی مصنوعات دریافت کیں جنہیں وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔ اسی طرح، 78 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں نئے برانڈز کے بارے میں علم ہوا جن کے بارے میں وہ پہلے کبھی نہیں سنے تھے۔

یہ نیا پلیٹ فارم پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے ایک زبردست موقع ثابت ہو سکتا ہے، جو اپنی مارکیٹنگ کو تخلیقی طریقے سے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: