Wed, September 16, 2026

گوگل کا نیا اے آئی امیج جنریشن ٹول "نانو بنانا 2" متعارف کرانے کی تیاری

گوگل کا نیا اے آئی امیج جنریشن ٹول

کیلیفورنیا : گوگل اپنے نئے اے آئی امیج جنریشن ٹول "نانو بنانا 2" پر کام کر رہا ہے، جو کہ اپنے پچھلے ورژن کی نسبت کئی نئی خصوصیات کے ساتھ آئے گا۔ پہلے والے نانو بنانا ماڈل کو صارفین نے بہت پسند کیا تھا، اور اب اس کا اپ ڈیٹ ورژن زیادہ بہتر اور مفید ہو گا۔

نانو بنانا 2 میں کچھ اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس میں تصاویر کے زاویے اور ویو پوائنٹس پر زیادہ کنٹرول ملے گا، یعنی آپ اپنی تخلیقات کو مختلف زاویوں سے دیکھ سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، اگر تصویر میں کوئی ٹیکسٹ غلط ہو تو اسے درست کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

سب سے بڑی تبدیلی اس کی سوچنے کی صلاحیت میں ہے۔ نانو بنانا 2 اب "ملٹی اسٹیپ ورک فلو" کا استعمال کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ خود اپنی غلطیوں کا تجزیہ کر کے ان کو درست کرتا ہے اور پھر بہترین تصویر آپ کے سامنے پیش کرتا ہے۔ اس طرح گوگل کا یہ ٹول ایک طرح سے ڈیزائن اسسٹنٹ کی طرح کام کرے گا جو آپ کی تخلیقی مدد کرے گا۔

اس فیچر کا پریویو پہلے ہی کچھ جگہوں پر دکھایا جا چکا ہے، اور بیٹا ٹیسٹرز نے بھی اس کا تجربہ کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ نیا ٹول جلد ہی عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے تصاویر بنانا اور بھی آسان اور بہتر ہو جائے گا۔

ٹیگز: