Wed, September 16, 2026

"ہاں، میرا اور کوئی کام ہی نہیں" ہانیہ عامر کا بوائے فرینڈ سے متعلق سوال پر جواب وائرل

اسلام آباد: معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں ایک تصویر نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ اس تصویر میں ہانیہ اپنے ایک قریبی مرد دوست کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، جہاں وہ مسکراتے چہروں کے ساتھ دوست کے کندھے پر جھکی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

تصویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ کچھ نے اداکارہ کے سابق تعلقات کا حوالہ دیا، تو کچھ نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا، "کیا یہ آپ کے نئے بوائے فرینڈ ہیں؟"
اس سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے نہایت دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کہا:
"ہاں، میرا اور کوئی کام ہی نہیں!"
ان کا یہ ہلکا پھلکا اور مزاحیہ جواب دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

دوسری جانب ایک صارف نے اداکارہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "لگتا ہے ہانیہ صرف مزے کرنے کے لیے پیدا ہوئی ہیں"، جس پر اداکارہ نے جواب دیا:
"کتنی خوبصورت بات ہے!"
ان کا یہ مثبت اور پُرخلوص جواب بھی شائقین کو بے حد پسند آیا۔

مداحوں اور سوشل میڈیا پر موجود کئی شوبز شخصیات نے اداکارہ کے خوش مزاج انداز، سادگی اور بے باک رویے کی تعریف کی۔

ہانیہ عامر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف اپنی اداکاری سے، بلکہ اپنی حاضر جوابی اور مسکراہٹ سے بھی مداحوں کے دل جیتنے کا ہنر جانتی ہیں۔

ٹیگز: