Wed, September 16, 2026

کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقے اب تک بجلی سے محروم، شہری شدید پریشان

کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقے اب تک بجلی سے محروم، شہری شدید پریشان

کراچی: شہر میں منگل کے دن ہونے والی بارش کے بعد کئی علاقوں کی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی، جس سے شہریوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

صدر کے علاقے رتن تلاو، اردو بازار اور آس پاس کی آبادی میں منگل سے بجلی بند ہے۔ ملیر، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد، کشمیر کالونی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی بجلی نہیں ہے۔

گلستان جوہر بلاک 8 کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دو دن سے نہ بجلی ہے، نہ پانی۔ صبح صرف چند لمحوں کے لیے بجلی آئی، پھر دوبارہ بند ہو گئی۔ شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔

ادھر کے الیکٹرک کے سربراہ مونس علوی کا دعویٰ ہے کہ بدھ کی شام تک شہر کے 94 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی تھی اور باقی 150 فیڈرز پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے فیلڈ عملے کو پہنچنے میں مشکل پیش آئی۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے دعوے سچائی سے دور ہیں، کیونکہ بہت سے علاقے اب بھی اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: