Wed, September 16, 2026

پنجاب میں تیز آندھی اور بارش، گرمی کم، لیکن بجلی بند ہونے سے عوام پریشان

پنجاب میں تیز آندھی اور بارش، گرمی کم، لیکن بجلی بند ہونے سے عوام پریشان

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے، مگر کئی علاقوں میں بجلی کی بندش نے شہریوں کی پریشانی بڑھا دی۔

لاہور میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں اور کئی علاقوں میں زور دار بارش ہوئی۔ لکشمی چوک، گلبرگ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

پنجاب کے دوسرے شہروں جیسے سرگودھا، چنیوٹ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مریدکے، شیخوپورہ، پاکپتن، کمالیہ، ساہیوال، اوکاڑہ اور پتوکی میں بھی بارش نے جل تھل کر دیا۔ کئی جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا، جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ تاہم، طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ کچھ دن جاری رہ سکتا ہے، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ٹیگز: