Wed, September 16, 2026

ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کا فورم بنانا چاہتے ہیں": ایران کا سخت ردعمل

ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کا فورم بنانا چاہتے ہیں

تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر باقر قالیباف نے امریکہ کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے زیرِ اثر مذاکرات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ مذاکرات اور دھمکیاں متضاد عمل ہیں، دونوں کا ایک ساتھ چلنا ممکن نہیں۔ امریکی قیادت مذاکرات کی آڑ میں ایران کو جھکانے کی کوشش کر رہی ہے، جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔ دباؤ کے حربوں سے مذاکرات کی میز پر نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔
ڈاکٹر باقر قالیباف نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ایک ایسی جگہ میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں صرف "ہتھیار ڈالنے" کی بات ہو، لیکن ایران اپنے قومی مفادات اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ٹیگز: