واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق، ایپک فیوری آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ ایران کے 50 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے اور 5 ہزار سے زائد اہداف نشانہ بنائے گئے۔ صدر ٹرمپ جنگ کے اہداف حاصل کرنے میں پراعتماد ہیں اور ایران کے ڈرون حملوں میں 85 فیصد کمی آ گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تیل اور گیس کی قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی اور صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز سے تیل کی آزادانہ ترسیل کے لیے پرعزم ہیں۔